بھارت

بھارت :سنبھل کی” شاہی جامع مسجد” کا نام تبدیل کرکے” جمعہ مسجد”رکھا گیا

نئی دہلی:بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سنبھل میں واقع مشہور شاہی جامع مسجد کا نام تبدیل کرکے” جمعہ مسجد”رکھا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ نیا نام آرکیالوجیکل سروس آف انڈیا( اے ایس آئی )کی طرف سے بھیجے گئے ایک نئے سائن بورڈ پر لکھا گیا ہے جس سے مسلمانوں میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔ سائن بورڈ پر مشہور نام شاہی جامع مسجد کی جگہ جمعہ مسجد لکھا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جلد ہی یہ سائن بورڈ مسجد میں لگایا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ایس آئی نے دستاویزوں کا حوالہ دیتے ہوئے مسجد کا اصل نام جمعہ مسجد بتایا ہے۔ اے ایس آئی کا دعویٰ ہے کہ نیا سائن بورڈ ان کے ریکارڈ میں درج نام کے مطابق ہے۔ اس نئے نام سے ایک نیا تنازعہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ہندو انتہاپسندوں نے مسجد کو پہلے سے ہی متنازعہ بنادیا ہے کیونکہ عدالت میں داخل ایک درخواست میں اس کے ہندو مندر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال اس مسجد کے سروے کے دوران بھی تشدد بھڑک اٹھاتھا۔ اے ایس آئی کے وکیل وشنو شرما نے بتایا کہ مسجد کے باہر پہلے اے ایس آئی کا ایک بورڈ لگایا گیا تھا لیکن کچھ لوگوں نے اسے ہٹا کر اس کی جگہ شاہی جامع مسجد لکھا ہوا بورڈ لگا دیا۔ نیا بورڈ اے ایس آئی کے دستاویزات میں درج نام ”جمعہ مسجد ”کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button