بھارت

نئی دلی: وزارت خارجہ کی بریفنگ نے آزاد جموں وکشمیرمیں بھارتی مداخلت کا پردہ چاک کردیا

اسلام آباد: بھارتی وزارت خارجہ کی حالیہ بریفنگ نے آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی مداخلت کا پردہ چاک کر دیا ہے ۔ تجزیہ کاروں نے بریفنگ کو محض ایک پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی حکومت کے بیانات اور گودی میڈیا کا واویلا اس بات کا پتہ دیتا ہے کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کا ایک گندا کھیل کھیل رہا ہے اور ملک کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کر رہا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے لیے نام نہاد بھارتی تشویش پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ بھارت کا اصل مقصد کشیدگی اور بدامنی کو ہوا دینا اور سفارتی سطح پر اور اور گوڈی میڈیا مشینری کے ذریعے پاکستان مخالف بیانیہ تیار کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جو کچھ کر رہا ہے، وہ سراسر ایک معاندانہ کارروائی ہے جسکا مقصدآزاد جموں و کشمیر کو غیر مستحکم کرنا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے جرائم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔
بھارت آزاد جموں و کشمیر پر تبصرے کا کوئی قانونی یا اخلاقی جواز نہیں رکھتا۔ اس نے جموں وکشمیر کے ایک بڑے حصے پر فوجی طاقت کے بل پر قبضہ جما رکھا ہے اور وہ حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنارہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت درحقیقت آزاد جموں و کشمیر میں عدم استحکام کا تاثر پیدا کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری اپنی ریاستی دہشت کو چھپانے میں ناکام رہا ہے اور اسے اس حوالے سے عالمی سطح پر انتہائی خفت کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button