مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: فنڈز کی بندش، نجی ہسپتالوں نے گولڈن کارڈ کی سہولت معطل کرنے کا اعلان کردیا

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نجی ہسپتالوں اور ڈائلیسس مراکز نے بقایا جات کی عدم ادائیگی اور حکومتی ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت فنڈز کی بندش کے باعث گولڈن کارڈ کی سہولیات معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر پرائیویٹ ہاسپٹلز اینڈ ڈائلیسس سینٹرز ایسوسی ایشن ( جے کے پی ایچ ڈی اے ) نے ایک بیان میں کہا کہ نجی ہسپتالوں نے 1 جولائی سے صحت سکیم کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو مارچ سے ادائیگیاں نہیں کی گئیں اور واجبات کی مالیت تقریباً 250 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔
اس فیصلے سے کینسر کیئر، ایمرجنسی، ٹراما اور ڈائلیسس سمیت تمام مفت طبی سہولیات براہ راست متاثر ہوں گی۔۔




