مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ میں لاپتہ لڑکی کے قتل کے خلاف احتجاج

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک لاپتہ لڑکی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 12 سالہ اقرا فردوس جو 30 مئی سے لاپتہ تھی، ضلع پونچھ کے علاقے منڈی میں ایک ندی میں مردہ پائی گئی۔
مکینوں جن میں طالبات کی ایک بڑی تعداد شریک تھی، نے پونچھ کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لڑکی کی موت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔






