مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر :رہائش گاہوں، شو رومز ، ہوٹلوں پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں محکمہ انکم ٹیکس نے سری نگر اور بڈگام اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیموں نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر کے علاقے برین نشاط میں ایک معروف ہوٹل مالک کے گھر اور برین علاقے میں انکے شو روم پر چھاپہ مارا۔ضلع بڈگام کے علاقے ہمہامہ میں بھی ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا۔چھاپے کی کارروائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے دعوی کیا ہے کہ یہ چھاپے مالی بے ضابطگیوں پر ڈالے گئے ہیں۔KMS-05/M






