مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے شوپیاں سے دو نوجوان گرفتار کر لیے
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج( اتوار) ضلع شوپیاں سے دو نوجوان گرفتار کر لیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی 34راشٹریہ رائلفلز اور پولیس اہلکاروں نے ظفر آزاد گنائی اور عامر احمد نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے امام صاحب میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔
بھارتی پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر عسکریت پسندوں کیلئے کام کرنے کا الزام عائد کرنے کے علاوہ ان سے اسلہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار کیے گئے نوجوان شوپیاں کے علاقے موتجان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔