آسٹریلیا نے بھارتی طلبہ کیلئے اسٹوڈنٹ ویزا قوانین مزید سخت کر دیے

کینبرا:
آسٹریلیا نے بھارتی طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین مزید سخت کردیئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آسٹریلیا نے جعلی ڈگریوں اور جعلی تعلیمی دستاویزات کے کئی واقعات سامنے آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔آسٹریلوی حکام نے بھارتی طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین مزید سخت کرتے ہوئے بھارت کو نیپال، بنگلہ دیش اور بھوٹان کے ساتھ سب سے ہائی رسک (زیادہ خطرے) کیٹیگری میں شامل کردیا ہے۔آسٹریلوی اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ معمول کے شیڈول سے ہٹ کر کیا گیا، جس کی وجہ حکام نے ویزا سسٹم سے متعلق نئے خدشات کو قرار دیا ہے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اگرچہ آسٹریلوی حکام نے بھارت کو اس کیٹیگری میں شامل کرنے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی، لیکن رپورٹس میں جعلی ڈگریوں اور تعلیمی دستاویزات کے متعدد واقعات سامنے آنے کے بعد یہ سخت قدم اٹھایا گیا ہے۔





