جموں

جاٹ مہا سبھا کے اراکین کا جموں میں حد بندی کمیشن کی سفارشات کے خلاف احتجاج

جموں 14 فروری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آل انڈیا جاٹ مہا سبھا (اے آئی جے ایم ایس) نے حد بندی کمیشن کی سفارشات کے خلاف جموں میں شدید احتجاج کیا۔
چودھری منموہن سنگھ کی ہدایت پر سنیل چودھری کی قیادت میں جاٹ مہا سبھا کے کارکنوں نے جموں کے کنجوانی چوک کے قریب جمع ہو کر حد بندی کمیشن اور اس کی سرپرست بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سنیل چودھری نے رپورٹ کو امتیازی قرار دیا۔سنیل چودھری نے کہا کہ مودی حکومت نے کٹھوعہ سے مینڈھر تک کے حلقوں کوجہاں جاٹ بڑی تعداد میں رہتے ہیں، ریزرو کرکے یا توڑ کر جاٹوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس پورہ حلقہ گزشتہ 26 سال سے زیادہ عرصے سے ریزرو تھا اور دیگر مستحق لوگوں کو موقع دینے کے بجائے حد بندی کمیشن نے اسے دوبارہ ریزرو رکھنے کو ترجیح دی۔ نائب صدر اے آئی جے ایم ایس بلجیت رندھاوا نے کہا کہ یہ واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ رپورٹ بی جے پی کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے جو مقبوضہ جموں وکشمیر میں انتخابات ہونے کی صورت میں شکست سے خوفزدہ ہے کیونکہ وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button