جموں

لوہے کی سلاخیں اورلاٹھیاں اٹھائے آر ایس ایس کے غنڈوں کا ڈوڈہ میں مارچ

جموں10اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے غنڈوں نے جموں خطے کے مسلم اکثریتی قصبے ڈوڈہ میں لوہے کی سلاخیں اور لاٹھیاں ہاتھوں لئے ہوئے مارچ کیا۔
بھارتی فوج کی حمایت سے یہ مارچ سٹی مڈل سکول سے نکالا گیا اور پورے قصبے کا چکر لگانے کے بعد اسی مقام پر ختم ہوا۔آر ایس ایس کے غنڈوں کی طرف سے جموں خطے میں اس طرح کے مارچ کا مقصد اپنا غلبہ ظاہر کرنا اور خطے میں مسلم کمیونٹی کو خوفزدہ کرنا ہے۔اس موقع پر دیگر لوگوں کے علاوہ آر ایس ایس کے ا ہم رہنما بالی رام اور انگریز سنگھ شامل تھے۔دوسری طرف بی جے پی اور فوجی اسٹیبلشمنٹ کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت نے وادی کشمیر اور جموں خطے میں مسلمانوں پر عید گاہوں میں نماز عید ادا کرنے اور میلاد النبیۖاور محرم جیسے جلوس نکالنے پر سختی سے پابندی عائد کررکھی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button