مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں انٹرنیٹ سروسز آج بھی معطل
سرینگر 06 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قابض حکام نے آج بھی موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی شہادت کے پیش نظر عائد کی گئی پابندیوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کی معطلی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں کی نقل وحرکت اور اجتماع پر بھی پابندیاں عائد رہیں گی ۔قابض حکام نے وادی کشمیر میں موبائل نیٹ ورک سروسز کو معطل کرنے کے لئے تمام سیلولر کمپنیوں کو ہدایت کی ہے۔یاد رہے مقبوضہ علاقے میں انٹرنیٹ سروسز 2 ستمبر کی صبح سے معطل ہیں۔