مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں سی آر پی ایف کا ایک اور اہلکار ٹارگٹڈ حملے میں زخمی
سرینگر 04مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کا ایک اہلکارسرینگر شہر میں ایک”ہٹ اینڈ رن”کیس میں زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میںایک گاڑی نے سی آر پی ایف کے ایک اہلکارکوٹکر مار دی جو ایک ناکہ پارٹی کا حصہ تھا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ پیراملٹری اہلکار کو بعد میں ایک قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔
قبل ازیں جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے لارمومیں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فورسز کی ایک گاڑی کوبارودی سرنگ سے نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔