مقبوضہ جموں و کشمیر

آسام پولیس کی فائرنگ میں گرفتار کئے گئے دو مسلمان ہلاک

نئی دلی ی20اپریل (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست آسام کے ضلع کوکراجھار میں دو مسلمان اکبر بنجارہ اور سلمان بنجارہ مبینہ طور پر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے ہیں جنہیں پولیس نے ایک ہفتے قبل گرفتار کیاتھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کے رہائشی دونوں مسلمانوں کو پولیس نے ایک ہفتے قبل گرفتار کر کے آسام پولیس کے حوالے کردیاتھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آسام پولیس کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ مویشیوں کے دواسمگلروں کو عسکریت پسندوں کے حملے کے دوران گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردیا۔
مئی میں آسام میں ہمنتا بسوا سرما کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پولیس مقابلوں میں 46افراد ہلاک ہو چکے ہیںجن میں سے کم سے کم 18مسلمان تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button