مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: آتشزدگی کے باعث دو مکان تباہ

سرینگر04مئی( کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آتشزدگی کے باعث دو رہائشی مکان تباہ ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقےMalakhnagمیں لگی آگ پرقابو پانے کی کوشش کے دوران عادل نثار خان نامی ایک فائر فائٹر جھلس کر زخمی ہو گیا۔ آتشزدگی کے باعث مسعود احمد شیخ اور فیاض احمد شیخ کے گھروں کو کافی نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ شرکت بتائی جاتی ہے۔جھلس جانے والے فائر فائٹر کو سرینگر کے صورہ ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button