بھارت

بھارت :یوپی میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں ایک اور کمسن بچی کی عصمت دری

علی گڑھ 09مئی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس اہلکار نے ایک 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایاہے۔ یہ واقعہ ریاست کے ضلع علی گڑھ میںپیش آیا ہے۔
جمعہ کو پیش آنے والے واقعے کے بارے میں علی گڑھ میں سینئرا سپرنٹنڈنٹ پولیس کی طرف سے رپورٹ بھیجے جانے کے بعد ملزم پولیس اہلکارکو جو ضلع بلند شہر میں تعینات تھا، معطل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی اپنے رشتہ داروں سے ملنے جا رہی تھی کہ ملزم پولیس اہلکار اس کو موٹر سائیکل پر قریبی گائوں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔بعد ازاں اس نے لڑکی کو واقعے کے بارے میں بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم لڑکی نے واقعے کے بارے میں اپنے رشتہ داروں کو بتادیاجس کے بعد اتراولی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا۔لڑکی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button