بھارت

دہلی میں مودی مخالف پوسٹر لگانے پر 100ایف آئی آردرج ، چار افراد گرفتار

نئی دہلی22مارچ(کے ایم ایس)بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پوسٹرچسپاں کرنے پر دہلی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اب تک 100ایف آئی آر درج کی ہیں اور چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ پو سٹروںمیں پرنٹنگ پریس کا نام نہیں لکھا گیااس لیے بڑے پیمانے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ دیواروں سے 2000ہزار پوسٹرہٹا دیے گئے جبکہ 2000ہزار قبضے میں لیے گئے۔ اب تک 4ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 2پرنٹنگ پریس کے مالکان ہیں۔ پوسٹروں پر” مودی ہٹا ئودیش بچائو” لکھاہے ۔ مودی کے خلاف یہ پوسٹر دہلی کے مختلف علاقوں میں دیواروں اور ستونوں پر چسپاں کئے گئے ہیں۔ دہلی پولیس نے دوپرنٹنگ پریس کے مالکوں اورایک گاڑی کے ڈرائیور اور مالک کو گرفتار کیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button