مقبوضہ جموں و کشمیر

مرحوم حریت رہنمامصدق عادل کی والدہ سوپور میں انتقال کر گئیں

سرینگر07جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما( مرحوم) محمد مصدق عادل کی والدہ آج ضلع باہمولہ کے قصبے سوپور میں انتقال کرگئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وہ عمررسیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ کافی عرصے سے علیل تھیں۔محمد مصدق عادل بھی گزشتہ روز اپنے آبائی قصبے سوپور میں انتقال کر گئے۔مصدق عادل آزادی کے ممتاز رہنمائوں میں شامل تھے اور جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف انتھک جدوجہد کرنے والے رہنما تھے۔انہوں نے 1965کے بعد کئی سال تک جیل کی صعوبتیں برداشت کیں۔ان کے چھوٹے بھائی کو بھارتی فوجیوں نے1990میں گرفتار کرکے غائب کردیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button