مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیرمیں بھاری سرمایہ کاری کے مودی حکومت کے دعوے جھوٹے ثابت ہو ئے ہیں ، محبوبہ مفتی
سرینگر19دسمبر(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعدمقبوضہ علاقے میں بھاری سرمایہ کاری کے دعوئے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ۔
محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں گزشتہ پانچ برس کے دوران مقبوضہ علاقے میں ہرسال کی گئی سرمایہ کاری کے حکومتی اعدادوشمار پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کی طرف سے 370کی منسوخی کے بعدمقبوضہ علاقے میں بھاری سرمایہ کاری کے دعوئوں کے باوجودحکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2017-18میں 840کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ 2021-22میں صرف376کروڑکی سرمایہ کی گئی ہے ۔ انہوں ٹویٹ میں مزید کہاکہ جھوٹ کے کوئی پیر نہیں ہوتے ۔