APHC-AJK

اسلام آباد : تقریب کے مقررین کا مولوی محمد فاروق، عبدالغنی لون، شہدائے حول کو شاندار خراج عقیدت

تقریب کا انعقاد حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ ،کشمیر لبریشن سیل نے مشترکہ طور پرکیا تھا

اسلام آباد:  ”کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر وشاخ اور جموں و کشمیر لبریشن سیل” نے ممتا ز آزادی پسند کشمیری رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو آج انکی شہادت کی برسیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مشترکہ طور پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اسلام آباد میں حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر پر ہونے والی تقریب کی صدارت کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔تقریب کے مقررین نے تحریکِ آزادی کشمیر اور حق خود ارادیت کے لیے بے مثال خدمات پر شہید رہنمائوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید میرواعظ مولوی محمد فاروق، شہید خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول نے کشمیر کی آزادی، حق و انصاف اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ غیور کشمیری عوام مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون ، شہدائے حول سمیت دیگر لاکھوں کشمیری شہداء کے مشن کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں جس کی پوری طرح سے حفاظت کی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ ہرکشمیری کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے شہداء کو یاد رکھے اور کسی کو بھی عظیم قربانیوں سے کھلواڑ کی اجازت نہ دے۔ مقررین نے بھارتی قابض فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، بلا جواز گرفتاریوں، سیاسی انتقام، گھروں کی مسماری اور املاک کی ضبطی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیری عوام آواز کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔انہوںنے قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے آج سرینگر میں مزار شہداء عیدگا ہ کو سیل کرنے اور میر واعظ کو گھر میں نظر بند کرنے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے علاقے میں اظہار رائے کی آزادی کا حق مکمل طور پر سلب کر لیا ہے ۔ انہوںنے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ تحریک آزادی کے خلاف دشمن کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید فروغ دیں۔انہوںنے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جاری سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دبائو ڈالے۔غلام محمد صفی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جو قومیں صبر، استقامت اور رضا کے ساتھ آزمائشوں کا مقابلہ کرتی ہیں، اللہ تعالی کی رضا بھی انہی کے شاملِ حال ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مسلسل فرار اختیار کر رہا ہے اور ہٹ دھرمی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن کشمیری عوام اپنی جدوجہد ہر صورت جاری رکھیں گے ۔تقریب کے اختتام پرمیر واعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول سمیت تمام شہدائے کشمیری کے درجات کی بلندی اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے جلد آزادی کیلئے دعا کی گئی۔تقریب میں سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی ،محمود احمد ساغر، سید فیض نقشبندی، میر طاہر مسعود ،الطاف حسین وانی، شمیم شال، حسن البنا، شیخ عبدالمتین، سید اعجاز رحمانی ، زاہد صفی ،ڈائریکٹر لبریشن سیل راولپنڈی سینٹر افسر خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب الغفور خان، امتیاز وانی، حاجی محمد سلطان، شیخ محمد یعقوب، عبدالمجید لون، محمد شفیع ڈار، میاں مظفر، محمد اشرف ڈار، سید گلشن، عدیل مشتاق، منظور احمد ڈار، نزیر کرناہی،سید منظور شاہ ،ثناواللہ ڈار، امتیاز احمد بٹ ، رئیس احمد میر، مشتاق احمد بٹ اور دیگر شریک تھے۔دریں اثنا جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے بھی اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں میر واعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے کہا کہ شہید رہنما کشمیری عوام کے وقار ، احساسات و جذبات کے عظیم ترجمان تھے ،ن کی زندگی جرات، سیاسی دانشمندی اور کشمیر کے کاز کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button