مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ، فاروق عبداللہ


سرینگر16 جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی صفوںمیں اتحاد قائم کرکے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے مشترکہ مقصد کیلئے جدوجہد کریں۔
فاروق عبداللہ نے سرینگر کے علاقے کولی پورہ میں پارٹی کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے اپنی جنگ جاری رکھی گی ۔ انہوں نے اپنے حقوق کی بحالی کیلئے جاری جدوجہد میں لوگوں کے اتحاد برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں خود کو ہندو مسلم ، شیعہ سنی ، بریلوی اور دیوبندی اور کشمیری اورڈوگرا کی حیثیت سے دیکھنا چھوڑنا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ منقسم ہو کر ہم کچھ حاصل نہیں کرسکتے اورہمیں اپنے مکمل آئینی اور جمہوری حقوق کی بحالی کیلئے متحدہو کر جدوجہد کرنی چاہیے ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ لوگوں کو، خاص طور پر سیاسی طبقے کو اپنے اختلافات بھلا کر کشمیری قوم کے مشترکہ مفادات کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button