مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کا چار شہریوں پر وحشیانہ تشدد
جموں:
بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں کارروائی کے دوران چار شہریوں کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سجاد احمد، عبدالکبیر، مشتاق احمد اور معراج الدین کو جموںمیں مغل میدان کے علاقے چاس میں قائم بھارتی فوج کی 11راشٹریہ رائفلز کے کیمپ میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیاتھا،جہاں انہیں تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔چاروں شہری جو محنت کش ہیں کے اہلخانہ نے میڈیا کو بتایاہے کہ انہیںشدید زخمی حالت میں چھوڑا گیا ۔وحشیانہ تشدد کی وجہ سے ان کا چلنا پھرنا بھی محال ہے ۔جب انکے رشتہ داروں نے چاروں زخمی کو ہسپتال لے کی کوشش کی تو فوجی اہلکاروں نے انہیں روک کر واپس فوجی کیمپ لے گئے ۔اہل خانہ نے اس کارروائی میں ملوث فوجیوں کے خلاف سخت کا رروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔