مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر ،کشمیری آزادی پسند رہنما وجاہت بشیر انتقال کر گئے

سرینگر: ممتاز کشمیری آزادی پسند رہنما وجاہت بشیر قریشی طویل علالت کے باعث آج بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر سری نگر میں انتقال کر گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وجاہت قریشی نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کر رکھی تھی اور بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر اور آزاد جموں و کشمیر کے حریت رہنماو¿ں نے ان کی موت پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سرینگر اور اسلام آباد میں اپنے الگ الگ بیانات میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button