مقبوضہ جموں و کشمیر

ادھم پور سڑک حادثے میں2 افراد ہلاک، 38 زخمی

سرینگر07 جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں آج سڑک کے ایک حادثے میں کم سے کم 2 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب رام نگر کے گائوں گنڈیا سے باراتیوں کو لے جانیوالی ایک بس سڑک سے پھسل کر 100میٹر گہری کھائی میں جاگری۔انہوں نے کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور متعدد افراد شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button