مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :انڈیگو طیارہ ہوائی اڈے پر پارکنگ گائیڈنس پول سے ٹکرا گیا

 

سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر ہوائی اڈے پر انڈیگو طیارہ پارکنگ گائیڈنس پول سے ٹکرا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممبئی سے آنے والی انڈیگو کی فلائٹ سرینگر ہوائی اڈے پر پارکنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگئی۔ تاہمتمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔
سرینگر ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ پرواز 6E 225 (ایئر کرافٹ VT-NOG) صبح نو بجکر دو منٹ کے قریب پارکنگ نمبر چھ پر وی ڈی جی ایس کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔حکام نے کہا کہ مسافروں اور عملے کو دستی سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے بحفاظت اتار لیا گیا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق متعلقہ حکام واقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button