APHC

بھار ت نے عید کی نماز پر پابندی لگاکر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے، ساغر

277672281_141043635164031_4856049483865557161_n

اسلام آباد11جولائی (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہاہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور مرکزی عیدگاہ سمیت دیگرعلاقوںمیں عیدالاضحی کی نماز کی ادائیگی پر پابندیاں لگاکر کشمیری عوام کو بنیادی انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ مذہبی حقوق سے بھی محروم کر دیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی قابض انتظامیہ نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کے مرکزی دروازے کو تالے لگا کر بند کردیا ہے اور بھارت کو کشمیری مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی ذرا بھی پرواہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں اپنے مظالم میں تیزی لائی ہے اور وہ محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران بیگناہ نوجوانوں کو شہید کر رہے ہیں۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شا خ کے کنونیئر نے کہا کہ بھارتی فوجی معصوم کشمیری نوجوانوں کو مسلسل شہید کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پولیس نے سرینگر میں ایک نوجوان کو گرفتار کر نے کے بعد دوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔ شہید نوجوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے تنازعہ کشمیر کی بنیادی حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیرکے بارے میں اپنی ظالمانہ پالیسی ترک کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے کر تنازعہ کشمیر حل کرے۔محمود احمد ساغر نے کہا کہ کشمیری شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائےں گی۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی فوجی کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے کشمیریوں کی نسل کشی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سامراجی فوجیوں کے پہرے کے باوجود حریت پسند قیادت اور عوام کا مشن آزادی ختم نہیں ہوا ۔ محمود احمد ساغر نے کہا کہ بھارت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت اور ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو خصوصی حراستی مراکز میں بند کر رکھا ہے جب کہ مقبوضہ جموںو کشمیر ایک انسانی جیل بن چکا ہے ۔ حریت رہنما نے کہاکہ مسئلے کے واحد حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد میں مضمر ہے لہذا کشمیری عوام کو اپنی مرضی کے مطابق مستقبل کے فیصلے کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button