مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا سید حسن الموسوی کی اترپردیش میں 3مسلم نوجوانوں کے قتل کی مذمت

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدرآغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھارتی ریاست اتر پردیش میں سنبھل جامع مسجد کے سروے کے دوران پولیس کی فائرنگ میں تین مسلم نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ریاستی حکومت کو نوجوانوں کے قتل کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہاکہ پولیس مسلمانوں کے خلاف غیر منصفانہ ہے اورامتیازی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے جس کی وجہ سے معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے آئین میں ہر شہری کو برابری، احترام اور تحفظ کا حق دیاگیا ہے۔آغا سید حسن الموسوی نے کہاکہ اگر حکومت کسی کمیونٹی کے جان و مال کو کمتر سمجھتی ہے تو یہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مسجد کے سروے کے عدلیہ کے حکم نامے پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں مذہبی مقامات کی 1947کی حیثیت کے تحفظ کو یقینی بنایاگیاہے اور اسے سیاسی مقاصد کے لیے تبدیل کرنے کی کوششیں خطرناک ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button