مقبوضہ جموں و کشمیر
سوپور :بھارتی پولیس نے تین بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے
سرینگر27 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور سے تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
نوجوانوں کی شناخت شارق اشرف، ثقلین مشتاق اور توفیق حسن شیخ کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں بھارتی پولیس، فوج اور پیرا ملٹری کے اہلکاروں نے قصبے کے بومائی چوک پر قائم ایک مشترکہ چیک پوسٹ سے گرفتار کیا ۔
پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک مجاہد تنظیم کا کارندہ قرار دیا ہے۔