مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کوایک کھلی جیل اورفوجی چھائونی میں تبدیل کردیاہے:حریت کانفرنس

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019کو غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کرکے علاقے کو ایک کھلی جیل اور فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے گزشتہ 77سال کے دوران تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے اور وہ اپنی ظالمانہ پالیسی سے کشمیریوں کوڈرانے اوردھمکانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ساتھ کالونی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مداخلت کرکے تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی منظورشدہ قراردادوں کے مطابق حل کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button