متفرقاتمقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوج کے کرنل کے بعد سی آر پی ایف اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت
سرینگر06مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک کرنل کے بعدبھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے ایک اہلکارکی بھی دل کادورہ پڑنے سے موت ہوئی ہے۔
سی آر پی ایف کی تیسری بٹالین کے کانسٹیبل روہی رام نے سرینگر کے مضافاتی علاقے لیتہ پورہ میں ٹریننگ کے دوران دوڑتے ہوئے سینے میں درد کی شکایت کی۔اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اس سے قبل اتوار کو ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کے ایک کرنل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔ وہ بھارتی ریاست اتر پردیش کا رہائشی تھا۔