APHCآزاد کشمیر

تنازعہ کشمیر پر ثالثی بارے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کا خیر مقدم

اسلام آباد 12ستمبر(کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ تنازعہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالث کا کردار ادا کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہاکہ انہوں نے بارہا ثالثی کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت نے ہمیشہ یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ یہ بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے اور وہ اسے دو طرفہ طور پر حل کریں گے۔محمود احمد ساغر نے کہا کہ بھارت کے رویہ نے واضح طور پر ثابت کردیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کا پرامن حل نہیں چاہتا بلکہ وہ عالمی اداروں کو بھی گمراہ کر رہا ہے۔ محمود احمد ساغر نے کہا کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کررہا ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر کی بھارت کے غیر قانونی قبضہ سے آزادی اور مقبوضہ علاقے میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائے۔انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button