جموں

راجوری میں ہزاروں افراد نے صوفی بزرگ کا 50واں عرص عقیدت واحترام سے منایا


جموں :غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع راجوری کے علاقے کوٹرنکا کے قریب ترملی شریف میںصوفی بزرگ باجی میاں غلام نبی نقشبندی کے 50ویں عرص کی تقریبات میں شرکت کے لیے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عقیدت مند جمع ہوئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عرص کی تقریبات میں مسلمانوں، ہندوئوں، سکھوں اور عیسائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرمعروف عالم دین عبدالرشید دائودی نے صوفی بزرگ کی بھائی چارے اور انسانیت کی تعلیمات کو اجاگرکیا۔باجی میاں کا مزار جو کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی علامت ہے، ایک روحانی مرکز بنا ہواہے جہاں عرص میں شرکت کے لئے بلالحاظ مذہب وملت لوگوں کی بڑی تعداد دور دراز علاقوں سے آتی ہے۔KMS-

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button