مقبوضہ جموں و کشمیر

 جموں میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

راجوری میں کالے قانون کے تحت نوجوان گرفتار

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع جموں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے آپریشن ضلع کے علاقے سدھرا میں شروع کیا۔ بھارتی فوج نے پولیس اورپیراملٹری فورسز کے ساتھ ملکر علاقے کا محاصرہ کیا اورگھرگھر تلاشی شروع کردی ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں ایک نوجوان کو جھوٹے الزامات پر گرفتارکرلیا ہے۔کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکئے گئے نوجوان کی شناخت قلعہ درہال سے تعلق رکھنے والے عبدالقیوم کے طورپرہوئی ہے ۔ انہیں نوشہرہ کے پولیس اسٹیشن میں نظربند کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button