مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت ڈل جھیل پر فوجی مشقوں کے ذریعے کشمیریوں کو مرعوب نہیں کرسکتا ، عزیر غزالی

 

مظفرآباد 30 ستمبر (کے ایم ایس )
پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکی ڈل جھیل پر بھارت کی فوجی مشقوں کو کشمیری عوام کو مرعوب کرنے کی ایک ناکام کوشش قراردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت مقبوضہ علاقے میں کشمیری عوام کو خوف و دہشت کا شکار کرنے کیلئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کرنے کے علاوہ سرینگر کی ڈل جھیل پر فضائی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ تاہم انہو ں نے کہا کہ بھارت ان اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کومرعوب نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بھارت کے جارحانہ فوجی اقدامات اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ظلم وتشدد، گرفتاریوں اور قتل عام کے ذریعے نہتے کشمیریوں کے جذبات، احساسات اور انکی خواہشات کو کچلنے کی ناکام کوشش کررہا ہے ۔عزیر غزالی نے کہاکہ دنیا اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس میں بھارت کو ایک قابض اور غاصب ملک کی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے فوجی تسلط سے کشمیری عوام آزادی چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے لاکھوں جانوں کانذرانہ پیش کیا ہے ۔ انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلوانے کے ذریعے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھار ت پر دبائو بڑھائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button