مقبوضہ جموں و کشمیر
ہندو انتہا پسندوںکی دھمکی کے بعد مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیرکے مزار پر سیکورٹی سخت
اورنگ آباد 18مئی (کے ایم ایس)
ہندوئو انتہا پسندوں کی طرف سے بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہراورنگ آباد میں واقع مغل بادشاہ اورنگ زیب عالمگیرکے مزار پر توڑ پھوڑ کرنے کی دھمکی کے بعد پولیس اہلکاروں کو تعینات کر کے مزار کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاس سروس کے مطابق اورنگ آباد کے علاقے خلدآباد شریف میں واقع شہنشاہ اورنگ زیب کے مزار پر چند دن قبل آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے رہنما اکبر اویسی نے حاضری دی تھی جس کے بعد پیدا ہوانے والے تنازعے کے بعد ہندو انتہا پسند تنظیموںنے مغل شہنشاہ کی قبر کو توڑنے اوروہاںہنگامہ آرائی کرنے کی دھمکی دی تھی۔ تاہم محکمہ آثار قدیمہ اور پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے مزید اہلکاروں کو تعینات کرکے مزار کی سیکورٹی کو سخت کردیا ہے اور مزار کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا ہے۔