مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں این آئی اے کے چھاپوں کے دوران الھدا ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن گرفتار
سرینگر 11اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے آج علاقے کے آٹھ اضلاع میں چھاپوں کے دوران حریت رہنما اور الھدا ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن محمد امیر شمسی کو گرفتار کرلیا۔
الھدا ایجوکیشنل ٹرسٹ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر سے وابستہ ایک ادارہ ہے۔این آئی اے نے مقبوضہ علاقے کے راجوری، پونچھ، جموں، سرینگر، بانڈی پورہ، شوپیاں، پلوامہ اور بڈگام اضلاع میں 18مقامات پر چھاپے مارے اورتلاشیاں لیں۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے کے اہلکاروں نے محمد امیر شمسی کو راجوری میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔