مقبوضہ جموں و کشمیر
ٹاڈا عدالت نے یاسین ملک کو جھوٹے مقدے میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی
جموں23 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک خصوصی عدالت نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طورپر نظر بند چیئرمین محمد یاسین ملک کو بھارتی ائر فورس کے چار اہلکاروں کے قتل کے ایک جھوٹے مقدمے میں پیش کرنے کی ہدات کی ہے۔
محمد یاسین ملک اس وقت نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی وکیل مونیکا کوہلی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جموںکی ٹاڈا عدالت نے آج یاسین ملک کے پروڈکشن وارنٹ جاری کیے ہیں۔ مقدمے کی اگلی سماعت 22 دسمبر کو ہو گی۔
25 جنوری 1990 کو سری نگر میں ایک حملے میں چار ہلکار مارے گئے تھے۔ اس کیس میں محمد یاسین ملک، علی محمد میر، منظور احمد صوفی، جاوید احمد میر، شوکت بخشی، جاوید احمد زرگر اور نانا جی کو ملوث کیا گیا ہے۔