مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت فورم کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں گرفتاریوں کی شدید مذمت

سرینگر11اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے بھارتی فورسز کی طرف سے پوری وادی کشمیرمیں جاری پکڑ دھکڑ اور گرفتایوں کی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت فورم نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی میں 900سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر کے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر دیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور کشمیر کی جیلوں میں برسہا برس سے نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو رہا کرنے کی بجائے مقبوضہ علاقے میں مزید گرفتاریاں کی جارہی ہے جس سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے ۔حریت فورم نے کہاکہ دھونس ودبائو،گرفتاریاں اور ظلم و تشدد کسی مسئلے کاحل نہیں ہیں اور بھارتی قابض انتظامیہ کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیںتاکہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی قائم ہو سکے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button