آزاد کشمیر

مظفرآباد :ریفیوجی مینجمنٹ سیل کیطرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 

 

مظفرآباد:ریفیوجی مینجمنٹ سیل (آر ایم سی ) نے آج آزاد جموں وکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹھوٹھا ماڈل ولیج مہاجر کیمپ میں منعقد کیے جانے والے فری میڈیکل کیمپ میں پلمونولوجسٹ، یورولوجسٹ، گائناکالوجسٹ، پیڈیاٹرکس آئی اور ای این ٹی کے دس ماہرین اور میڈیکل سپیشلٹس نے 15سو کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا جن میں خواتین ، بچے اور معمر افراد بھی شامل تھے۔ اس موقع پر مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں۔
لوگوں نے اپنی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے آر ایم سی “کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات منتظمین اور طبی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ادارہ(آر ایم سی ) عوام کو آئندہ بھی اس طرح کی سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔
بہتر صحت معاشرے کے بہتر معیار زندگی کو یقینی بناتی ہے ، صحت مند افراد کسی معاشرے کی فلاح و بہبور اور ترقی کا ضامن ہوتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button