مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:پونچھ سے ایک اورگاندربل سے ایک شخص کی لاش برآمد

سرینگر22فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں ایک شخص کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔
حکام نے بتایاکہ مقامی لوگوں نے سنائی سرنکوٹ سے تعلق رکھنے والے فاروق احمد کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی دیکھی توپولیس کو مطلع کردیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ایک پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اورضروری تفصیلات اکٹھی کردیں۔
دریں اثناء حکام نے بتایاکہ ضلع گاندربل کے علاقے کنگن سے بھی ایک 40سالہ شخص محمد شعبان نجار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button