بھارت

بھارت :منی پور کے اکھرول قصبے میںمنی سیکرٹریٹ کے کیمپس میں بم دھماکہ

امپھال22مارچ(کے ایم ایس) بھارتی ریاست منی پور میں اکھرول قصبے کے منی سیکرٹریٹ کیمپس میں ایک زوردار بم کا دھماکہ ہوا جس سے علاقے میں خوف ودہشت پھیل گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس افسرنے دعویٰ کیا کہ دھماکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ا فسرنے کہا کہ بھارتی پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکار فوری طور پرجائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
اس سے قبل منگل کی صبح پولیس کی ایک ٹیم نے قصبے میں واٹر سپلائی کے دفتر کے قریب سے ملنے والے بم کو ناکارہ بنا دیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button