بھارت

پاپولر فرنٹ آف انڈیا پرپابندی کے بعد متعدد ریاستوں میں ہائی الرٹ

downloadنئی دلی 30ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد تنظیم کے دفاتر کو بند کر دیا گیا ہے اور کئی مقامات پر پولیس اہلکار بھی تعینات کر دئے گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاپولر فرنٹ پر پابندی کے بعد آج جمعہ کے پیش نظر کئی ریاستوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اترپردیش،نئی دہلی، اتراکھنڈ، کیرالہ، تمل ناڈو اور کرناٹک میں سیکورٹی بڑھائی گئی ہے اور بھارتی فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے ۔حساس مقامات کی نگرانی کی جارہی ہے اور انکی سیکورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مودی حکومت نے بدھ کے روز پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور اسکی 8ذیلی تنظیموں پر ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں چھاپوں اور تنظیم کے240سے زائد رہنمائوں اور عہدیداروں کی گرفتاری کے بعد غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت پانچ سال کی پابندی عائد کردی تھی ۔جس کے بعد فرنٹ اور اسکے عہدیداروں کے سوشل میڈیا اکائوٹس بھی معطل کرد ئے گئے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button