APHC-AJK

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پر پابندی کی مذمت

mahmood-sagharاسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھارتی حکومت کی طرف سے سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی(ڈی ایف پی) پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے جمعرا ت کو ایک اعلان نامہ جاری کرتے ہوئے ڈی ایف پی کو ایک غیر قانونی تنظیم قرار دیا۔

محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری بیان میں کہا کہ ایک سیاسی تنظیم پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگا کر پابندی عائد کرنا بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر ایک بدنما داغ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حق وانصاف کے لیے ا±ٹھنے والی کوئی بھی آواز ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ کبھی دبی ہے اور نہ آئندہ کبھی دب سکے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button