او آئی سی

بھارت 5اگست2019کے غیرقانونی اقدامات واپس لے: نمائندہ خصوصی اوآئی سی

اسلام آباد11اکتوبر(کے ایم ایس) اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبے نے کہا ہے کہ کشمیر طویل عرصے سے حل طلب مسئلہ ہے جس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق او آئی سی کے نمائندہ خصوصی نے یہ بات سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ 5اگست2019کے غیرقانونی اقدامات واپس لے۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی کی جانب سے تمام متعلقہ لوگوں باالخصوص کشمیری عوام کے لیے میرا یہ پیغام ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم آپ کی تمام سرگرمیوں کی بھی حمایت کرتے ہیں جو آپ کے حقوق سے متعلق ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کے دورہ پاکستان کا مقصد مسئلہ کشمیر پر مکمل آگاہی حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر طویل عرصے سے حل طلب مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر بہت نازک ہے جو او آئی سی کے فورم پر زیرِ بحث رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں جموں و کشمیر مسئلے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔اس موقع پر سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ نمائندہ او آئی سی کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت غیر قانونی طور پر قابض ہے۔سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت حریت قیادت نظربند ہے۔انہوں نے کہاکہ5اگست2019 کے بھارتی اقدامات کی ہر فورم پر مذمت کی۔سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button