مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرکی صورتحال کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر18اکتوبر(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی زمینی صورتحال کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، محمد شفیع لون، محمد یوسف نقاش، جاوید احمد میر، فریدہ بہن جی، نور محمد فیاض، محمد عاقب اور عمر مغل نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے بھارت کے سیاسی اور عسکری رہنمائوں کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔ انہوں نے کہاکہ روزمرہ کی ہلاکتوں، محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں، چھاپوں اورجبری گرفتاریوں سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں معمول کے حالات کی بحالی کے بھارتی دعوے بے نقاب ہو رہے ہیں۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر کے بارے میں اپنے جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے سچ کو مسخ کرنے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں کو غیر قانونی طورپر نظربند کرنا اوران پر کالے قوانین نافذ کرنا مودی حکومت کے دعوئوں کی نفی کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا تب تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ حریت رہنمائوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کے سب سے زیادہ فوجی جمائو والے علاقے میں تبدیل کر دیا ہے اور جینے کے حق سمیت کشمیریوں کے تمام حقوق چھین لئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نریندر مودی کو اقوام متحدہ کے مبصرین اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو مقبوضہ جموں وکشمیرکا دورہ کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام قائم نہیں ہوسکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button