مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کے وزیر اعظم کشمیری طلباءکی گرفتاری کے معاملے میں مداخلت کریں: محبوبہ مفتی

سرینگر 30 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط لکھ کر ان پر زوردیا ہے کہ وہ آگرہ میںبغاوت کے الزام میں کشمیری طلباءکی گرفتاری کے معاملے میں مداخلت کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے خط میں لکھا ہے کہ میں آپ کو جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر مایوسی اور تشویش کے گہرے احساس کے ساتھ خط لکھ رہی ہوں۔ کچھ عرصہ پہلے آپ نے دہلی میں ایک کل جماعتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دہلی اور جموں و کشمیر کے درمیان ”دل کی دوری“کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔محبوبہ مفتی نے لکھاکہ پی ڈی پی کی صدر کی حیثیت سے میںنے اعتماد سازی کے چند اقدامات تجویز کیے تھے جن سے علاقے کے لوگوں کو راحت اور سانس لینے کا موقع ملتا۔ہم لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کے دلوں اور ذہنوں کو جیتنے کے لیے پالیسی مرتب کئے جانے کا انتظار کر رہے تھے جبکہ یہاں چھاپوں، گرفتاریوں اور قتل وغارت کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے ، ظلم و جبر اور ریاستی مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button