بھارت

بہار: ڈاکٹر کے تشدد سے گینگسٹر ہلاک

a083d5c514پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں علاج کیلئے ایک پرائیویٹ ہسپتال جانیوالے گینگسٹرکو مبینہ طور پر ڈاکٹر اورمعاون طبی عملے نے تشددکر کے ہلاک کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چندن کمار نامی گینگسٹر ریاست کے ضلع بیگوسرائے کے گائوں روپ نگر کے ایک ہسپتال میں علاج کے لیے گیا تھا۔ تاہم ڈاکٹر کے ساتھ جھگڑاہونے پراسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ڈاکٹر اور طبی عملے نے گینگسٹر کو جان سے مارنے کے لیے تیز دھار آلے بھی استعمال کئے ۔ ملزم ڈاکٹر کی شناخت اجیت پاسوان کے طور پر ہوئی ہے۔واقعے کے بعدگینگسٹر کے کئی ساتھیوں نے ہسپتال اور ڈاکٹر کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی۔ایس پی پولیس یوگیندر کمار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گینگسٹر علاج کے لیے ہسپتال گیا تھا۔ تاہم علاج سے انکار پر اسکا ڈاکٹر کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس کے بعد گینگسٹر کوتشددکا نشانہ بناکر قتل کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور مذکورہ ڈاکٹر اور دیگر عملے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button