مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :مودی حکومت نے مزید 4کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرلیں

properties attachedسرینگر:
بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے بدھ کو کشمیری آزادی پسند کارکنوں کی مزید4جائیدادیں ضبط کر لیں۔
بھارتی پولیس نے ضبط شدہ جائیدادوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں 4 کشمیری کارکنوں کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں۔جن آزادی پسند کارکنوں کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں ان میں لطیف خان کی 13 مرلہ، محمد حسین شاہ کی 3 کنال14مرلہ اور ولی اللہ کی13کنال اراضی شامل ہے ۔پولیس نے دعوی کیا کہ چاروں آزادی کارکن مفرور ہیں۔
اس سے قبل بدھ کو قابض انتظامیہ نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے اشٹینگو میں حریت کارکن عرفان احمد کا 14 مرلہ پر مشتمل رہائشی مکان ضبط کر لیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button