مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری عوام کل بدھ اور جمعہ کو ہڑتال اوریوم سیاہ منائیں گے،کل جماعتی حریت کانفرنس


سرینگر08فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر نظر بند حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی اپیل کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کی طرف سے ممتاز کشمیری رہنمائوں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گوروکونئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی پر چڑھانے کے خلاف کل بروز بدھ اور جمعہ کویوم سیاہ کے طورپر منائیں گے ۔
بھارت نے تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردارادا کرنے پر محمد افضل گورو کو 9فروری 2013ء کو اور محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984ء کونئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر ان کی میتوں کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیا تھا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کو ان کی یوم شہادت پر شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ دونوں شہید رہنمائوں نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونکی اور اب کشمیریوں کی چوتھی نسل جدوجہد آزادی کشمیر کواسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عز م ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری نوجوان بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کرتے ہوئے اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر سینے پر گولیاں کھا رہے ہیں۔حریت ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوںکی نسل کشی کاسخت نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی موجودہ انتہائی سنگین صورتحال کے پیش نظر تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button