مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے جموں میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع جموں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے اکھنور میںایک آپریشن کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوجیوںکاتلاشی آپریشن جاری تھا۔
یاد رہے کہ بھارتی فوجیوںنے قبل ازیں آج جموں خطے کے ضلع پونچھ میں تین کشمیریوں کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا۔ بھارتی فوجیوں نے محفوظ حسین، محمد شوکت اور شبیر احمد نامی شہریوں کوپونچھ کے علاقے بفلیاز Bafliaz میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران حراست میںلیا تھا