مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسزنے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کردی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسزنے ضلع کے علاقے گگریاں-سوجیاں میں آپریشن شروع کیا۔فوجیوں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور گھروں کی تلاشی لی۔ وہ لوگوں کے موبائل فون چیک کرتے ہیں اور اگر آزاد کشمیر یا پاکستان میں کسی رشتہ دار کی طرف سے کوئی کال یا پیغام موصول ہوا ہے، تو اس شخص کو بغیر کسی جرم کے گرفتارکرکے جیل بھیج دیا جاتا ہے۔آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتارکرکے ان سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔