بھارت

جھارکھنڈ: آبروریزی کا شکار ہونیوالی ہسپانوی خاتون ٹریول بلاگر کا ویڈیو بیان

7افراد نے ہسپانوی خاتون کی اجتماعی عصمت دری کی تھی

Captureنئی دلی: بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں گزشتہ جمعہ کو آبروریزی کا شکار ہونیوالی 28سالہ ہسپانوی ٹریول بلاگر نے ویڈیو بیان میں بتایا ہے کہ 7افراد نے اسکی اجتماعی عصمت دری کی اور اسکے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہسپانوی بائیکر جوڑے نے حملے سے متعلق ہسپانوی زبان میں ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔ ہسپانوی خاتون ٹریول بلاگر نے ویڈیو بیان میں بتایاہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بائیک پر سیاحت کے لیے بھارت آئی تھی، اس دوران رات گزار نے کے لیے انہوں نے راستے میں ایک مقام پر خیمہ لگا کر قیام کیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ہمارے ساتھ جوکچھ ہوا وہ کبھی کسی اور کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے بتایا کہاکہ7افراد انکے ٹینٹ میں گھس آئے، ان پر حملہ کیا، اسکے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہمارے گلے پر چاقو رکھے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی اور میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔2لاکھ فالوورز رکھنے والی خاتون ٹریول بلاگر کے مطابق 7 حملہ آوروں کا مقصد میرے ساتھ زیادتی کرنا تھا کیونکہ انہوں نے دیگر کسی قیمتی سامان کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔ انہوںنے بتایا کہ وہ اور اسکے شوہر اس وقت پولیس کے ساتھ ایک ہسپتال میں ہیں۔ہسپانوی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ وہ اس معاملے پر بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست جھارکنڈ میں یکم مارچ کو 7مقامی دیہاتی نوجوانوں نے اسپین سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹریول بلاگرکو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاتھا جبکہ انہوں نے اس کے شوہر پر بھی بدترین تشدد کیا تھا۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہسپانوی خاتون سیاح کی آبروریزی میں ملوث3افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button